کارپوریٹ ہاسپٹلس میں مفت علاج کی سہولت ، وزیر صحت لکشما ریڈی کا اسمبلی میں بیان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ سرکاری ملازمین ریٹائرڈ ملازمین اور صحافیوں کے ہیلت اسکیم پر عمل آوری کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ریاست میں ویلنس سنٹرس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کارپوریٹ ہاسپٹلس میں بھی مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ وہ خود اس اسکیم کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ خیریت آباد میں ماڈل ویلنس سنٹر قائم کیا گیا ۔ جہاں سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین اور صحافیوں کے لیے آوٹ پیشنٹ علاج کی سہولت فراہم کی گئی ۔ جہاں جنرل میڈیسن ، ڈینٹل ، گیناکالوجی ، آنکھوں کا معائنہ ، ایوش ، فزیوتھراپی ، یوگا کی سہولت فراہم کی گئی ۔ فارمیسی کے علاوہ لیاب بھی قائم کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں 6 ویلنس سنٹرس خیریت آباد ، ونستھلی پورم ، کوکٹ پلی ، عثمانیہ جنرل ہاسپٹل ، گاندھی ہاسپٹل ، نمس میں قائم کئے گئے اس کے علاوہ اضلاع ہیڈکوارٹرس پر بھی شروع کئے جائیں گے ۔ وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ کارپوریٹ ہاسپٹلس سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے ۔ ابتداء میں ویلنس سنٹرس ہوسکتے ہیں ۔ اگر کوئی کیس سیریس ہے تو راست طور پر کارپوریٹ ہاسپٹل پہونچکر مفت علاج کرانے کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور تمام کارپوریٹ ہاسپٹلس ایمپلائز ریٹائرڈ ایمپلائز اور صحافیوں کے لیے ہیلت کارڈس کو قبول کررہے ہیں ۔ ہیلت اسکیم کی نگرانی کے لیے ایک سی ای او کی خدمات فراہم کی گئی ہے اور علحدہ طور پر APP تیار کیا گیا ہے ۔ علاج کرانے کے معاملے میں کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ تمام علاج ہونے کی مفت طبی خدمات فراہم کی جائے گی ۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی اور ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی سرینواس گوڑ نے صحافیوں اور ایمپلائز و ریٹائرڈ ایمپلائز کے طبی علاج پر سوالات کئے ۔۔