حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے رواں سال تمام سرکاری و خانگی اسکولس اور کالجس میں بڑے پیمانے پر پودے لگانے کی ہدایت دی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ ریاست میں جنگلات کو فروغ دینے اور آبی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تلنگانہ حکومت بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کی ہے ۔ اسی سلسلے کے طور پر تمام سرکاری و خانگی اسکولس اور کالجس میں بڑے پیمانے پر پودے لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اس معاملے میں خصوصی اقدامات کررہا ہے ۔ جاریہ سال اچھی بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے ۔ پودے لگانے کے لیے طلبہ میں شعور بیداری کرنے کے ساتھ اس کے تحفظ اور نگہداشت کی ذمہ داری بھی اسکولس کے پرنسپلس اور اساتذہ کو دی جائے ۔ گرین بریگیڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی ۔۔