سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں داخلے

ادخال درخواست کی آخری تاریخ میں 30 جون مقرر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( راست ) : پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی محمد خاں کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ اور خانگی آئی ٹی آئیز میں داخلوں کیلئے درخواست فارم حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے ۔ داخلے میرٹ اور ریزرویشن پالیسی کے تحت آئن لائن ہوں گے ۔ ہر ضلع کیلئے علحدہ علحدہ کنوینر مقرر کئے گئے ہیں جب کہ حیدرآباد ضلع کیلئے پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی ملے پلی کو نامزد کیا گیا ہے ایک ضلع کیلئے ایک درخواست فارم ہی کافی ہوگا ۔ ضلع واری سطح پر کنوینر کونسلنگ پروگرام علحدہ علحدہ منعقد کریں گے ۔ جس کی تفصیلات امیدواروں کو بعد میں مہیا کی جائے گی ۔ تفصیلات گورنمنٹ آئی ٹی آئی ملے پلی نزد وجئے نگر کالونی یا کسی بھی ضلع کی کسی آئی ٹی آئی سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔