سرکاری ویب سائیٹس سے پی ایم کی تصاویرحذف

نئی دہلی ۔ 12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کے بعد کئی حکومتی ویب سائٹس بشمول دفتر وزیراعظم کی ویب سائیٹ سے پی ایم اور دیگر مرکزی وزراء کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں لیکن بعض وزارتوں نے ابھی یہ کام نہیں کیا ہے ۔ لوک سبھا انتخابات 11اپریل کو شروع ہوں گے اور پولنگ کیلئے تاریخ کے اعلان کا مطلب ہوتا ہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق فوری اثر کے ساتھ نافذ العمل ہوجاتا ہے ۔ یہ انتخابی عمل کی تکمیل تک کارکرد رہتا ہے ۔ ضابطہ میں بیان کیا گیا ہے کہ برسراقتدار پارٹی چاہے مرکز میں ہوں یا ریاستوں میں انہیں یقینی بنانا چاہیئے کہ وہ انتخابی مہم کے لئے اپنے سرکاری اثر و رسوخ کا استعمال نہ کریں ۔