حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اسپیشل پرنسپل سکریٹری اجئے مشرا کی قیادت میں تشکیل دی گئی سہ رکنی کمیٹی اندرون ایک ہفتہ سرکاری ایمپلائز کے تبادلوں کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کرنے کے قوی امکانات ہیں ۔ سرکاری ملازمین اور ٹیچرس تنظیموں سے مذاکرات کرنے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے اسپیشل پرنسپل سکریٹری اجئے مشرا کی قیادت میں ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس میں جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری ادرسنہا سکریٹری محکمہ فینانس شیوشنکر کو شامل کیا تھا ادرسنہا اور شیوشنکر نے سکریٹریٹ ملازمین تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ حکومت نے 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی کمیٹی کو ہدایت دی ہے ۔ تاہم کمیٹی ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں ۔ تبادلوں کے لیے 23 رہنمایانہ خطوط پر غور و خوص کیا گیا ۔ کمیٹی نے اسٹیٹ الیکشن کمشنر وی ناگی ریڈی سے بھی ملاقات کی ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پنچایت راج انتخابات کب تک منعقد ہوں گے اس پر غور کیا گیا ۔۔