ممبئی ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا اورکانگریس نے آج بی جے پی زیرقیادت حکومت مہاراشٹرا کو ریاستی سرکاری ملازمین کی جاری ہڑتال کی بناء پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سرکاری ملازمین مختلف مطالبات کرتے ہوئے ہڑتال کررہے ہیں ۔ دونوں پارٹیوں نے کہا کہ ہڑتال سے برسراقتدار حکومت کی مختلف محاذوں پر ناکامی کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ درجہ سوم اور درج چہارم کے 17لاکھ ریاستی سرکاری ملازمین تین روزہ ہڑتال کررہے ہیں ۔جس کا آغاز کل سے ہوا ۔