تلنگانہ ملازمین جے اے سی وفد کی کملاناتھن کمیٹی سے ملاقات
حیدرآباد۔30جون ( سیاست نیوز) تلنگانہ سرکاری ملازمین کی مشترکہ مجلس عمل نے آندھراپردیش کی تقسیم اور ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد تلنگانہ سرکاری ملازمین کی تقسیم کے عمل پر نہ صرف سخت اعتراض کیا بلکہ شدید احتجاج کیا اور اس سلسلہ میں آج ریاستی سکریٹریٹ میں تلنگانہ سرکاری ملازمین کی مشترکہ مجلس عمل کے ایک وفد نے کملاناتھن کمیٹی سے ملاقات کر کے تلنگانہ ملازمین کی تقسیم کے عمل سے پیش آنے والے مسائل اور دشواریوں سے واقف کرواتے ہوئے تلنگانہ ملازمین کو درپیش ہونے والے مسائل و مشکلات کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنانے کا پُرزور مطالبہ کیا ۔ (سلسلہ صفحہ 10 پر)