سرکاری ملازمین کیلئے سرویس رولس

حیدرآباد۔ 25 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کیلئے سرویس رولس مرتب کرنے کیلئے حکومت تلنگانہ نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ پرنسپال سیکریٹری محکمہ جنگلات و ماحولیات مسٹر راجیشور تیواری کی زیرقیادت مذکورہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی میں سیکریٹری جی اے ڈی مسٹر وینکٹیشور راؤ سیکریٹری محکمہ فینانس مسٹر شیوا شنکر بحیثیت ارکان شامل کئے گئے ہیں۔