سرکاری ملازمین کو 3 اپریل کو تنخواہوں کی اجرائی ممکن

حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہ کیلئے 3 اپریل تک انتظار کرنا پڑے گا۔ یکم اپریل کو اتوار کے سبب عام تعطیل ہوگی اور 2 اپریل کو تمام بینکس کھلے رہیں گے لیکن اکاؤنٹ ہولڈرس کیلئے خدمات فراہم نہیں رہیں گی کیونکہ 2 اپریل کو نئے مالیاتی سال کے پیش نظر جاریہ مالیاتی سال کے کاروبار کو قطعیت دینے بینک ملازمین ان کاموں میں مصروف رہیں گے جس کی وجہ سے 2 اپریل کو بھی سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں مل سکے گی اس طرح ملازمین 3 اپریل کو ہی تنخواہیں حاصل کرسکیں گے۔ کل 30 مارچ کو گڈ فرائی ڈے کی تعطیل کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں یکم اپریل سے قبل دینا ممکن نہیں ہوگا۔