پرائیویٹ سکریٹریز کے الاونس میں 325 روپئے کا اضافہ
حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے پی آر سی 2015 (سرکاری ملازمین کیلئے ریویژن کمیشن ) کے مطابق مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں‘ سکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ سیکشن آفیسر اور دیگر زمرہ کے عہدیداروں کے اسپیشل ادائیگی (خصوصی ادائیگی) میں اضافہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے اور محکمہ فینانس کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات میں بتایا گیا کہ اس ماہ یکم مئی سے نفاد عمل میں آئے گا۔ بتایا جاتا ہیکہ سکریٹریٹ کے سیکشن آفیسر کیلئے دیئے جانے والے الاونسیس کی رقم 325 روپئے سے بڑھا کر 475 روپئے کردیئے گئے ۔ اسی طرح اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کیلئے دیئے جانے والے الاونسیس کی رقم 300 روپئے کردی گئی ہے اس کے علاوہ چیف منسٹر وزراء کے دفاتر میں خدمات انجام دینے والے پرائیویٹ سکریٹریز کے الاونسیس کو 375 روپئے سے بڑھا کر 700 روپئے کردیئے گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ پرائمری اسکول اور سنگل ٹیچر اسکولس کے ہیڈ ماسٹروں کے الوانسیس کی رقم سو روپئے 100 روپئے سے بڑھا کر 150روپئے کی گئی ۔ بتایا جاتا ہیکہ اس جی او میں محکمہ زراعت میں نچلی سطح پر خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے اسٹاف اور محکمہ حیوانات میں درجہ چہارم ملازمین کے الاونسیس میں اضافہ کیا گیا ۔ علاوہ ازیں اسمبلی سکریٹریٹ میں سکریٹری کے الاونس کو 750 روپئے سے بڑھا کر 1150 روپئے اسپیشل سکریٹری کے الاونس 750روپئے سے بڑھا کر 1150 روپئے کئے گئے اس جی او میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ آیوش میں کام کرنے والے اسٹاف کو بھی قواعد و ضوابط کے مطابق الاونسیس میں اضافہ کیا جائے گا۔