حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے 16 مئی کو سرکاری ملازمین کا اجلاس طلب کرنے سے قبل آج کابینی سب کمیٹی اور محکمہ فینانس کے عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اُن کے مطالبات سے آگہی حاصل کی۔ اُنھوں نے آر ٹی سی ایمپلائیز کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ کو غیرواجبی قرار دیا۔ پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان ای راجندر ، جگدیش ریڈی، ایس ستیہ نارائنا و دیگر شریک ہوئے۔