سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو ہیلت کارڈس پر عمل کے اعلان کا خیرمقدم

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (راست) تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کے صدر جناب غلام محمد کے بموجب وزیرصحت ریاست تلنگانہ ڈاکٹر سی لکشماریڈی نے 24 ستمبر کو کہا کہ سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو خانگی دواخانوں میں مفت علاج کیلئے ہیلت کارڈس پر عمل آوری 2 اکٹوبر سے ہوگی۔ ڈاکٹر سی لکشماریڈی شروع سے ہی ہیلت کارڈس کی عمل آوری کیلئے کافی دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ہیلت کارڈس کی عمل آوری سے تمام بیمار سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوںکا بروقت علاج ہوگا جوکہ راحت و سکون کا باعث ہوگا۔ تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کے صدر جناب غلام محمد کے علاوہ جی میسا راؤ، انجم شافعی جنرل سکریٹری محمد علی اقبال، سردار گرمکھ سنگھ سکریٹریز سید یٰسین، ایم اے گلشنی، ایم اے شکور صدیقی، ایم اے انصاری جوائنٹ سکریٹریز، احمد عبدالحئی، اے آئی عباس، سید عبدالحمید، شیخ بایزید، محمد کریم الدین تابش، محمد شعیب، ایم ستیا، بی کے ریڈی، ایم اے لطیف، وی وینکٹیا اور تمام اراکین اسوسی ایشن نے وزیرصحت ڈاکٹر سی لکشماریڈی سے اظہارتشکر کیا ہے۔