سرکاری ملازمین اور محکمہ جات کی تقسیم میں تاخیر قابل مذمت

تلنگانہ ملازمین کے ساتھ انصاف ضروری ، رکن اسمبلی محبوب نگر سرینواس گوڑ کا بیان
حیدرآباد۔21اگست(سیاست نیوز) علاقائی بنیادوں پر ملازمین کے تقررات کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے ٹی جی اوزفاونڈرپریسڈنٹ ورکن اسمبلی محبو ب نگر مسٹر وی سرینواس گوڑ نے کہاکہ تلنگانہ تحریک کا بنیادی مقصد ہی تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کیساتھ انصاف دلانا ہے۔ آج یہاں ریاستی سکریٹریٹ کے میڈیا پوائنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سرینواس گوڑ نے کہاکہ مرکزی حکومت دونوں ریاستوں کے سرکاری ملازمین اور محکموں کی تقسیم میںتاخیرکے ذریعہ ریاست تلنگانہ میںتنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کی ہر زوایہ سے مذمت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کی تقسیم کے متعلق مرکز کے زیرنگرانی تشکیل دی گئی کملاناتھ کمیٹی سے بارہا نمائندگی کے باوجود تلنگانہ کے سرکاری ملازمین ہنوز انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن ملازمین کا سیما آندھرا علاقوں میںتقرر عمل میںلایاگیا ہے ان کے ساتھ سیما آندھرا حکمرانوں کے معاندانہ رویہ اور انہیں اب تک تنخواہوں سے محروم رکھنے کا عمل مرکزی حکومت کے فیصلے کے لئے ایک بڑاچیلنج ثابت ہورہا ہے۔ مسٹر سرینواس گوڑ نے کہاکہ تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف تک ٹی جی اوز خاموشی اختیار نہیںکریںگے۔ انہو ںنے مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی تقسیم کے متعلق تشکیل د ی گئی کملاناتھ کمیٹی کے ذمہ داران سے اس خصوص میںدلچسپی ظاہر کرنے اور تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ علاقائی بنیادوں پر ریاست کے سرکاری ملازمین ہی تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف کا واحد ذریعہ ہے۔ٹی جی اوز گریٹر حیدرآباد صدر کرشنا یادو‘ جنرل سکریٹری سی پرکاش اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔