سرکاری ملازمت کے مواقع اقلیتی نوجوان توجہ دیں

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ مینارٹیز کیرئیر کونسلنگ سنٹر کے بموجب ریاستی حکومت کے مختلف محکموں میں کلرکوں کی بھرتی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ IV کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔ تمام گریجویٹس اہل ہیں ۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس میں بھی بھاری پیمانے پر کانسٹبل اور سب انسپکٹر کی بھرتی کی جارہی ہے ۔ کانسٹبل کے لیے انٹر میڈیٹ کامیاب اور اچھی جسمانی صحت والے اہل ہیں جب کہ سب انسپکٹر کے لیے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب اور اچھی جسمانی صحت رکھنے والے نوجوان اہل ہیں ۔ اس کے علاوہ نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے ۔ اعلیٰ تعلیم کی رہنمائی کے لیے اقلیتی نوجوان فوری تلنگانہ مینارٹیز کیرئیر کونسلنگ سنٹر تیسری منزل جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فاونڈری سے رجوع ہوں ۔ ایسے مواقع بار بار نہیں آتے ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2018 ہے ۔۔