حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت ہند کے مختلف محکمہ جات میں آفس اسسٹنٹ ، کلرک ، پوسٹل اسسٹنٹ ڈیٹا انٹری آپریٹرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے انٹر میڈیٹ یا 10+2 درجہ کامیاب امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ۔ ماہانہ تنخواہ زائد از 40 ہزار روپئے تک رہے گی جو امیدوار نام داخل نہ کئے وہ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہو کر اس امتحان کا ایک اہم گائیڈنس پروگرام لڑکیوں کے لیے 11 بجے تا ایک بجے دن اور لڑکوں کے لیے دو بجے تا 5 بجے اتوار 10 دسمبر کو سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ امیدوار کو کمپیوٹر پر مبنی آن لائن ٹسٹ کے لیے ہائی ٹیک سٹی مائینڈ اسپیس سنٹر پر موقع فراہم کیا جائے گا ۔ نوٹس ٹسٹ میٹریل مہیا کئے جائیں گے ۔۔