سرکاری ملازمتوں کے لیے دفتر سیاست میں تمثیلی امتحان

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاستی حکومت کے تحت سرکاری ملازمتوں کے لیے ہونے والے امتحانات کے نمونہ سوالات سے واقفیت تلنگانہ کی معلومات کے لیے ایک تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) اتوار 4 اکٹوبر کو صبح 11 تا ایک بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ کوئی بھی لڑکے / لڑکیاں شریک ہو کر پرچہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر انٹرویو اسکل اور امتحانی تیاری پر سعودی عربیہ کے پروفیسر ظہیر بیگ کا توسیعی لکچر بھی ہوگا ۔۔