سرکاری ملازمتوں کے امتحان کی تیاری کیلئے کوچنگ اور گائیڈنس

حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) ریکروٹمنٹ امتحانات میں کامیابی اہم نہیں ہوتی بلکہ محصلہ اچھے نشانات پر انٹرویو کیلئے اور تقرر کیلئے طلب کیا جاتا ہے۔ چنانچہ اب جو امیدوار ان ریکروٹمنٹ امتحانات میں شریک ہورہے ہیں وہ پوری یکسوئی کے ساتھ امتحانی پرچہ میں دیئے گئے نصاب کے مطابق تیاری کریں۔ کوئی خاص نصاب یا کتاب نہیں ہوتی اس لئے نمونہ پرچہ کے مطابق تیاری کرنے سے نہ صرف کامیاب ہوں گے بلکہ ملازمت ملے گی۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر کوچنگ اور اور نوٹس دستیاب ہیں۔