سرکاری ملازمتوں کے امتحانات پر آج گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 23 جنوری (سیاست نیوز) ٹیچرس امیدوار جو بی ایڈ ، ڈی ایڈ ، یو پی ٹی کیلئے ہو، ان کیلئے سیاست گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست عابڈس میں 24 جنوری کو صبح 11 تا ایک بجے دن گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ جبکہ تلنگانہ ٹی ایس پی ایس سی پر معلوماتی لکچر، کتب کے ساتھ ماڈل ٹسٹ، تمثیلی امتحان محبوب حسین جگر ہال دفتر سیاست میں اتوار 2 تا 5 بجے ہوں گے۔