حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 پر ہفتہ واری راست نشریہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر ایم اے حمید نے ریکارڈ کئے گئے سوالات کے دوران پروگرام میں راست پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے لیے تاحال مختلف محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی لیکن ان کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا ۔ اعلامیہ اور شیڈول کی اجرائی کے بعد ہی فارم داخل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے ایس ایس سی کے بدلے نئے طریقہ کار کو سہل انداز میں بتایا اور اضلاع کے امیدواروں نے ٹیچرس کے تقررات کے لیے ٹٹ اور ڈی ایس سی کے سوالات کیے ۔ اس ہفتہ بی یو ایم ایس ( یونانی میڈیسن ) طب و صحت اور حجامہ سے متعلق استفسارات کے لیے ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالمجیب اسٹوڈیو میں موجود تھے ۔ جنہوں نے حجامہ کی تفصیلات اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اور سنت نبویؐ کے حوالے سے حجامہ کے ذریعہ 72 قسم کے امراض کے لیے شفا قرار دیا ۔ پروگرام کوآرڈینٹر و اسٹیشن مینجر زاہد فاروقی نے سوالات کو منظم انداز سے ترتیب دیتے ہوئے شامل پروگرام کیا ۔ مسٹر فہیم انصاری نے حجامہ کے متعلق سوالات کیے ۔ محمد منیر نے معاونت کی ۔ آخر میں زاہد فاروقی نے شکریہ ادا کیا ۔۔