حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سرکاری ملازمتوں کے لیے مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کے لیے فارمس آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ محکمہ ریلوے کی ملازمتوں کے لیے ڈگری امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II کے لیے بھی ڈگری امیدوار اہل ہیں محکمہ پولیس میں کانسٹبلس کی 9258 جائیدادوں کے لیے 11 جنوری سے آن لائن رجسٹریشن شروع ہورہا ہے ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں اس کے لیے رہنمائی اور گائیڈنس سیل ہے ۔ جس کے اوقات 11 بجے دن تا 5 بجے شام ہیں اور کیرئیر گائیڈنس کے ایم اے حمید سے 5 تا 7 بجے اوقات میں رہبری حاصل کرسکتے ہیں ۔۔