سرکاری معاشی اعداد و شمار کو غلط قرار دینے کا بی جے پی کو چدمبرم کا چیلنج

نئی دہلی ۔ 9ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ ترقی کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار کو غلط قرار دیں ۔جن میں کہا گیا ہے کہ معاشیات10.08 فیصد 2006-07ء میں تھی جبکہ یہ یو پی اے کا دور اقتدار تھا ۔ سینئر پارٹی قائد پی چدمبرم نے جو سابق مرکزی وزیر فینانس بھی ہیں ‘ قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ اُن کی پارٹی قائدین ان کے ( چدمبرم کے ) اور دیگر کے اعداد و شمار کو غلط ثابت کردکھائیں ۔ چدمبرم نے کہا کہ کانگریس پہلے ہی اعداد وشمار کی بنیاد پر ایک مباحث کا آغاز کرچکی ہے اور اس کے مباحث اعداد وشمار کی تردید نہیں کرتے ۔ مرکزی اعداد و شمار تنظیم کے اعداد و شمار برائے ترقی این ڈی اے کی پہلی میعاد اور یو پی اے کی پہلی میعاد ‘ یو پی اے کی دوسری میعاد اور این ڈی اے کی دوسری میعاد کے دوران تقابل کر کے دیکھے جانے چاہیئے ۔ اعداد و شمار کے اجراء کے بعد چدمبرم نے کہاکہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے ۔I اور یو پی اے ۔II حکومتوں نے اعظم ترین اسکینڈل میں ترقی ‘ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار این ڈی اے دورحکومت میں دیکھی ہے ‘تاہم بی جے پی کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اعداد و شمار اس کی تردید کرتے ہیں ۔