سرکاری محکمے 1,600 کروڑ روپئے سے زائد برقی بلز باقی

حیدرآباد 13 نومبر ( آئی این این ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج اعتراف کیا کہ کئی سرکاری محکمہ جات نے کئی برسوں سے برقی کے بلز ادا نہیں کئے ہیں۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی کے یادیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ آج کی تاریخ تک تلنگانہ کے محکمہ برقی کو سرکاری محکمہ جات کروڑ ہا روپئے باقی ہیں۔