سرکاری ذریعہ تعلیم کو مستحکم بنانے حکومت کی مساعی

ویمن ٹیچرس نیشنل کونسل، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کا خطاب
حیدرآباد۔22نومبر(سیاست نیوز)تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ٹیچرس فیڈریشن کے زیر اہتمام دوروزہ ویمنس ٹیچرس نیشنل کنونشن کا 22نومبر سے ساوتری بائی پھولے نگر یس وی کیندرم باغ لنگم پر آغاز عمل میں آیا۔ مذکورہ کاکنونشن کی افتتاحی تقریب میںنائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست ووزیرتعلیم کڈیم سری ہری کے علاوہ پروفیسر جیتاتی گھوش جواہر لال یونیورسٹی نئی دہلی‘ابھیجیت مکھرجی صدر ایس ٹی ایف ائی‘ سی این بھارتی سنٹرک سکریٹری ایس ٹی ایف ائی‘شریمتی ایم سمیوکتا ویمن ٹیچرنیشنل کنونیر‘درگا بھوانی جنرل سکریٹری انتظامی کمیٹی نیشنل کنونشن‘ نرسی ریڈی صدر ٹی ایس یو ٹی ایف‘سی ایچ روی جنرل سکریٹری ٹی ایس یو ٹی ایف‘ کنونشن کی نگرانی انتظامیہ کمیٹی کی چیرمن سوری پلی سجاتا نے شرکت کی ۔ نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست ووزیرتعلیم کڈیم سری ہری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کی جانب سے پہلے ویمن ٹیچرس ریاستی کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ریاست تلنگانہ میںتعلیم کے فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سرکاری ذریعہ تعلیم کو مستحکم بنانے کے متعلق حکومت کے سنجیدہ کوششوں کا بھی ذکر کیا  اور ساتھ ہی ساتھ خانگی تعلیمی اداروں کی حمایت بھی کی ۔ انہوں نے رہائشی اسکول میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور خواتین او ربچیوں کے لئے بہتر حفاظتی انتظامات کرنے کا بھی یقین دلایا۔ کڈیم سری ہری نے گرلز چائلڈ پروٹکشن اور بچیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے متعلق حکومت تلنگانہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کی۔کنونشن کے پہلے روز تین سیشن منعقد کئے گئے جس میںتلنگانہ کے علاوہ مغربی بنگال‘ کرناٹک اور نئی دہلی کے مندوبین نے شرکت کی 23نومبر کنونشن کا دوسرا اور آخری روز ہوگا جس میں ویمن ٹیچرس کے مسائل پر قراردادیں بھی منظور کی جائیںگی۔