سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ ہاسپٹلس سے بہتر علاج

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : وزیر صحت و طبابت ریاست تلنگانہ لکشما ریڈی ، وزیر انیمل ہسبنڈری و فشریز ٹی سرینواس یادو نے آج یہاں گاندھی ہاسپٹل میں فراہم کردہ زائد 300 بستروں کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر اپنا خطاب کرتے ہوئے لکشما ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت اور خصوصی دلچسپی کے باعث کارپوریٹ ہاسپٹلس کے مقابلہ میں مزید بہتر طبی سہولتوں پر مبنی سرکاری ہاسپٹلس میں طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ سرکاری دواخانوں میں خانگی ہاسپٹلوں کے مقابلہ مزید معیاری طبی آلات فراہم کیے جارہے ہیں ۔ اور عام آدمی کو سرکاری دواخانوں بہتر سے بہتر طبی سہولتیں اور علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکومت مخلوعہ جائیدادوں پر مرحلہ وار اساس پر تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کررہی ہے اور ان ہی اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر حالیہ دنوں میں محکمہ صحت و طبابت میں 2118 مختلف جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت عام آدمی کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے ۔