سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ پھیلتے ہوئے ’’ سوائن فلو وائیرس ‘‘ کا انسداد کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر انسٹی ٹیوٹ آف پریونیٹیو میڈیسن کی ٹیم نے سوائن فلو وائرس کی علامات پائے جانے والے مریضوں سے تقریبا 140 سیامپلس ( نمونے ) حاصل کئے جن کے منجملہ 50 مریضوں میں سوائن فلو کے پازیٹیو ( مثبت ) رپورٹس وصول ہوئے ۔ اسی طرح ان مریضوں پر خصوصی ترجیح دیتے ہوئے علاج کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کے لیے علحدہ وارڈ و بیڈس کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس طرح عثمانیہ ہاسپٹل اور نمس میں 150 بیڈز تیار رکھے گئے ہیں تاکہ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کے رجوع ہونے پر فوری طور پر انہیں شریک کر لے کر موثر علاج کیا جاسکے ۔ آج شام سکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائرکٹر نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( نمس ) ڈاکٹر نریندر ناتھ نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ گاندھی ہاسپٹل سے آج 16 سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کو ’ فیور ہاسپٹل ‘ منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سوائن فلو کے انسداد سے متعلق 20 ہزار گولیوں کی خریدی کے آرڈر دئیے گئے اور متاثرین سوائن فلو کے لیے ادویات ( گولیوں وغیرہ کی ) کی کوئی کمی نہیں رہے گی ۔ ڈائرکٹر نمس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے علاقوں و مکانات میں صاف صفائی کے خصوصی انتظامات کریں اور عام نوعیت کے فلو کے لیے استعمال کئے جانے والے ’ ویاکسن ‘ سوائن فلو سے متاثرہ افراد استعمال نہیں کرنا چاہئے تاکہ کوئی منفی اثرات مرتب نہ ہوسکیں ۔ ڈاکٹر نریندر ناتھ نے بتایا کہ سوائن فلو ویاکسن ایسے متاثرین کے لیے دئے جارہے ہیں جو ہائی رسک ( جن کی حالت تشویشناک ہے ) موقف رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے سوائن فلو کے متاثرین سے اس بات کی خواہش
کی کہ وہ ڈاکٹروں سے مشورہ حاصل کئے بغیر کوئی ادویات استعمال نہ کرنے کی خواہش ، ڈاکٹر نریندر ناتھ ڈائرکٹر نمس نے بتایا کہ یکم جنوری تا آج تک ریاست تلنگانہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق صرف 12 اموات واقع ہوئی ہیں ۔ انہوں نے مزید تلنگانہ عوام سے اس بات کی خواہش کی کہ وہ دو یوم تعطیلات کے دوران اپنے گھروں میں ہی موجود رہیں ۔ کہیں پرہجوم مقام پر جانے سے گریز کریں ۔۔