حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : بنگارو تلنگانہ پارٹی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو زبان کو تمام سرکاری دفاتر کے سائین بورڈس پر اندرون پندرہ یوم بہر صورت شامل کیا جائے ۔ بصورت دیگر پارٹی ارکان سرکاری دفاتر کے بغیر اردو کے سائین بورڈس کو سیاہ کرنے کا آغاز محکمہ ٹرانسپورٹ سے کردے گی ۔ محمد امان اللہ خاں کنوینر نے ایک صحافتی بیان میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگارو تلنگانہ پارٹی اردو کے ساتھ ٹی آر ایس حکومت کے سوتیلے سلوک کے خلاف جیل جانے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر کے بیان پر اور عملی اقدامات میں فرق پایا جاتا ہے اردو کے ساتھ نا انصافی اس کی ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا اردو بسوں پر نظر آتی ، ٹی آر ایس آر ٹی سی لوگو میں شامل نہیں کیا گیا ۔ احتجاج کے باوجود ریاستی حکومت اردو کے معاملہ پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے سوائے بلیک میل کرنے کے اور کچھ نہیں ہے ۔۔