لکھنؤ : میڈیا سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے سرکاری دفاتر میں صوبے کی دوسری قومی زبان اردو کا استعمال کرائے جانے کو لے کر شروع کی گئی مہم آخر رنگ لائی۔
اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ اور چیف ترقیات افسر نے باقاعدہ یاایک سرکاری سرکلر جاری کے کے ضلع کے تمام سرکاری دفاتر میں اردو زبان کو استعمال کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ ان دنوں میڈیا سوسائٹی آف انڈیا کے کنوینر آفاق احمد کی طرف سے پوری ریاست میں اردو کا استعمال سرکاری دفاتر میں کروائے جانے کی ایک مہم چلارہے ہیں ۔سوسائٹی کے اس مطالبہ پر ضلع مجسٹریٹ اعظم گڑھ سہاس ایل وائی کی ہدایت پر چیف ترقیات افسر مہندر روما نے ایک سرکلر جاری کر کے ضلع میں واقع تمام سرکاری دفاتر میں اردو کا استعمال لازمی طور سے کئے جانے کی ہدایت افسران کو دی ہے۔سوسائٹی کے کنوینر آفاق احمد نے اعظم گڑھ کے تمام ریاستی طور پر اردو کو اردو زبا ن کا استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ۔