سرکاری جائیدادوں پر تقررات، 25تا30ستمبر امتحانات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی(سیاست  نیوز) مختلف سرکاری محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے محکمہ جاتی امتحانات کے انعقاد کی تاریخیں طئے کرلی ہیں۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے متعلق محکمہ جاتی امتحانات 25 تا 30 ستمبر تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس بشمول حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔ امیدوار ان امتحانات کیلئے 30 جولائی تا 22 اگست آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے امیدوار پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in پر 30 جولائی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ 23 جولائی کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور 30 جولائی سے آن لائین درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 22 اگست تک درخواستیں آن لائین قبول کی جائیں گی۔ 25 ستمبر تا 30 ستمبر امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر متعلقہ ضلع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے امتحان منعقد کیا جائے گا۔ بتایا جاتاہے کہ حکومت پہلے مرحلہ میں مختلف محکمہ جات کی 25 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا منصوبہ رکھتی ہے۔