سرکاری بینکوں کے آفیسرس یونین کی ہڑتال منسوخ

نئی دہلی ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری بینکوں کے عہدیدار کل بطور احتجاج ہڑتال کرنے والے تھے لیکن انہوں نے اپنی ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ چنانچہ کل تمام بینک حسب معمول کام انجام دیں گے ۔ جنرل سکریٹری دھن لکشمی بینک آفیسرس آرگنائزیشن پی وی موہنننے اس کی اطلاع دی ہے ۔ موہنن اے آئی بی او سی کیرالا کے ریاستی صدر بھی ہیں ۔ کئی بینکس بشمول ایچ بی آئی ‘ بینک آف بڑودہ ‘ کنارا بینک اور آندھرا بینک ہڑتال کے بارے میں پہلے ہی مشورہ جاری کرچکے ہیں ۔ بینک تمام ضروری اقدامات کرچکی تھی تاکہ بینک کی تمام شاخیں ہڑتال کے دن معمول کے مطابق کام کرسکے۔