سرکاری اسکیمات کے خلاف اپوزیشن کی تنقیدیں مسترد : ایٹلاراجندر

حیدرآباد۔9مارچ ( سیاست نیوز) وزیر فینانس حکومت تلنگانہ مسٹر ای راجندر نے حکومت کی اسکیمات و پروگراموں پر اپوزیشن جماعتوں سے غیر ضروری تنقیدیں نہ کرنے اور کوئی مسئلہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ۔ آج یہاں قانونی اسمبلی گورنر کے خظبہ پر تحریک تشکر پر جاری مباحث کے دوران قائد سی پی آئی پارٹی مسٹر رویندر کمار نائیک کی جانب سے کئے جانے والے اظہار خیال کے موقع پر حکومت کے پروگراموں و اسکیمات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا‘ تب فوری طور پر مداخلت کر کے وزیر فینانس نے مذکورہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی ‘ ایس ٹی اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ دلت طبقات کیلئے تین ایکڑ اراضیات حکومت تقسیم کررہی ہے جس کا اپوزیشن جماعتوں کو خیرمقدم کرنا چاہئے ۔