انتخابی مہم میں ٹی آر ایس لیڈر امتیاز کا وعدہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس کے اسٹیٹ سکریٹری امتیاز نے گڈی ملکاپور ڈیویژن کے ٹی آر ایس امیدوار بنگاری پرکاش کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے مختلف مقامات پر مسلمانوں سے ملاقات کی ۔ اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے لیے خدمات انجام دینے والی ٹی آر ایس حکومت کو مزید طاقت فراہم کرنے کے لیے ٹی آر ایس کے امیدواروں بالخصوص گڈی ملکاپور ڈیویژن کے امیدوار بنگاری پرکاش کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ شادی مبارک اسکیم کے ذریعہ غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں کو آسان بنایا گیا ہے ۔ اردو کو اسکا حق دلانے کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈبل بیڈ روم ہاوزنگ اسکیم میں اقلیتوں کو مناسب نمائندگی دی جارہی ہے ۔ اگر جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں ٹی آر ایس کو کامیابی حاصل ہوتی ہے ، شہر کو قومی سطح پر مثالی شہر میں تبدیل کیا جائے گا ۔۔