سرکاری اسکولس میں بائیو میٹرک نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) حکومت نے نئے تعلیمی سال سے ریاست کے گورنمنٹ اپرپرائمری اسکولس میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرکے بائیو میٹرک مشینس کی تنصیب عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں 6,000 گورنمنٹ اپرپرائمری اسکولس میں بائیومیٹرک سسٹم مشینس کی تنصیب عمل میں لائی جائیگی۔ محکمہ تعلیم کے باوثوق ذرائع نے کہا کہ گورنمنٹ اسکولس میں طلباء کی حاضری کو باقاعدہ بنانے حکومت نے ان اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اساتذہ کیلئے بھی بائیومیٹرک سسٹم پر عمل آوری کی جائے گی۔