سرکاری اراضی پر مذہبی سرگرمیوں کا مسئلہ ، بڑی بنچ سے رجوع

نئی دہلی ۔ /6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سرکاری اراضی پر مذہبی سرگرمیوں جیسے مسئلہ کو اپنی بڑی بنچ سے رجوع کیا ہے ۔ ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں سرکاری زمین یا جائیداد پر مذہبی سرگرمیوں کی آیا اجازت دی جاسکتی ہے ۔ اس سوال کو سپریم کورٹ کی بڑی بنچ سے رجوع کیا گیا ہے ۔ جسٹس آر ایف نریمن اور اندو ملہوترا کی بنچ نے ایک تنظیم کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف انڈیا سے رجوع کیا ہے جو بڑی بنچ تشکیل دیں گے ۔