حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ ماینارٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن حیدرآباد ( ٹی ۔ میسا ) نے ریاست تلنگانہ میں اقلیتی ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش متعدد مسائل کی یکسوئی کے لیے تنظیم کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ضلع کھمم میں محکمہ پنچایتی راج سے وابستہ جناب ناصر احمد کو تلنگانہ ماینارٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کا ایڈیشنل جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ صدر ٹی میسا جناب ایم اے فاروق احمد نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ جناب فاروق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کیلئے فوری مناسب اقدامات کئے جائیں اور اس تعلق سے حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ اس اجلاس کو جناب ایم اے نعیم اسوسی ایٹ صدر ، جناب عبدالقدیر خان اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، جناب شیخ عبدالغفور خازن اور دوسروں نے مخاطب کیا ۔۔