سرپور پیپر مل کا ماہ ڈسمبر تک احیاء ریاستی وزیر کے ٹی آر کا بیان

حیدرآباد 2 اگسٹ ( این ایس ایس ) وزیرصنعت کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ورکنگ کلاس طبقہ کے مفادات کا تحفظ کرنے صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے پابند ہیں۔ کے ٹی آر نے سرپور کاغذ نگر پیپر مل کے احیاء کے سلسلہ میں وہاں پوجا میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایات کے مطابق بہت جلد سرپور پیپر مل کا احیاء عمل میں آئیگا ۔ انہو ںنے کہا کہ یہ کام ڈسمبر تک مکمل ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ورکرس کو مراعات فراہم کرنے مرحلہ وار انداز میں اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپر مل سے مقامی افراد کو روزگار فراہم ہونگے ۔ اس مل کے احیاء سے ورکنگ کلاس طبقہ کے خواب پورے ہونگے ۔ اس مل سے 10 ہزار ورکرس راست یا بالواسطہ طورپر وابستہ ہیں۔