سیکر۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان ہائی کورٹ نے ضلع سیکر کی دھود پنچایت کمیٹی کی رسید پورا کی سرپنچ کویتا دیوی کے انتخاب کو منسوخ کرنے کے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے فیصلے پر روک لگادی ہے ۔ سرپنچ کے انتخاب کو نامزدگی کے د وران فرضی میرٹ لسٹ لگانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا۔اس پر عدالت نے گزشتہ 11مارچ کو کویتا دیوی کے انتخاب کو منسوخ کردیاتھا اس پر سرپنچ نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورت میں عرضی دائر کی تھی۔
جس پر عدالت نے عرضی کو منظور کرتے ہوئے ڈسڑکٹ سیشن کورٹ کے فیصلے پر روک لگادی تھی۔