حیدرآباد۔18اگست( این ایس ایس) ہائیکورٹ نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے بشمول جی ایچ ایم سی حدود 10اضلاع میں کئے جانے والے جامع گھریلو سروے کو اپنی منظوری دیتے ہوئے اس سروے کے خلاف حکم التواء یا عبوری احکام جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ سپریم کورٹ کے ایک ایڈوکیٹ پی وی کرشنیا نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ حکومت ‘ دستوری قواعد اور ضابطوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے ۔ چنانچہ سروے کے احکام کو کالعدم کردیا جانا چاہیئے لیکن عدالت نے واضح کیا کہ وہ اس عمل کو روکنے کیلئے حکومت کو ہدایت جاری نہیں کرسکتی ۔ ہائیکورٹ کے اس حکم کے ساتھ ہی سروے کی تمام راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ ’’ سروے کیلئے جب حکومت پوریطرح تیار ہوچکی ہے تو ہم اس عمل کو نہیں روک سکتے ‘‘ ۔