ترقیاتی و فلاحی اسکیمات روبہ عمل لانے کا منصوبہ ، عوام کو گھروں پر موجود رہنے کا مشورہ
حیدرآباد۔15اگست ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے پاس راشن کارڈس اور امکنہ جات کے متعلق تفصیلات کی عدم موجودگی کے مسئلہ کو 19اگست کو ہورہے جامع سروے کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے ۔ حکومت نے غریب و متوسط طبقات کیلئے سرکاری اسکیمات بالخصوص فلاحی و ترقیاتی منصوبہ کو عمل میںلانے کیلئے اس جامع سروے کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ شمارکنندگان جو اس سروے کا حصہ ہوں گے وہ تمام مکانات پہنچ کر گھر کے افراد خاندان سے ملاقات کے بعد ہی تفصیلات درج کریںگے ۔ اسی لئے حکومت نے 19اگست کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن گھر میں رہیں ‘ جو مکانات مقفل رہیں گے ان کے متعلق شمارکنندگان پڑوسیوں سے صدر خاندان کا حاصل کرلیں گے ۔ سروے کے متعلق عوام کو خدشات کا شکار ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حکومت مستحقین کو اُن کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن بعض ذرائع کی جانب سے سروے کے متعلق خدشات پیدا کرتے ہوئے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سروے عوام کے حق میں نہیں ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ غریب و مستحق طبقات جو موجودہ صورتحال میں حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کے متحمل نہیں ہوپارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ درمیانی افراد اور غلط اطلاعات کی بہتات ہے ۔ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کیلئے درست معلومات کا یکجا کیا جانا ناگزیر ہے اور حکومت اس اقدام کے ذریعہ شہریان تلنگانہ کی مکمل تفصیلات یکجا کرتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے اور درمیانی افراد کے خاتمہ کی کوشش کررہی ہے ۔ 19اگست کو ہونے والے سروے میں جو دستاویزات شمارکنندگان کو دکھائے جانے ہیں اُن میں 18 دستاویزات شامل ہیں ۔ جو کہ شمار کنندگان کی جانب سے مشاہدہ کئے جائیں گے ۔ عوام اگر ان دستاویزات کی نقولات شمارکنندگان کو دکھاتے ہیں تو ایسی صورت میں تمام تفصیلات کے یکجا ہونے میں آسانی پیدا ہوگی ۔ مذکورہ دستاویزات میں :