سروے میں قریش برادری کو قریشی طبقہ درج کروانے کی اپیل

تلنگانہ اسٹیٹ بی سی قریشی کمیونٹی کے قائدین کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اگست : ( راست ) : ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں 19 اگست کو منعقد شدنی گھریلو سروے کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ بی سی قریشی کمیونٹی کے قائدین جناب محمد محبوب قریشی صدر ، جناب حافظ محمد رفیق قریشی ، جناب محمد ابراہیم قریشی نائب صدور ، جناب شیخ احمد قریشی معتمد عمومی اور جناب محمد اکرم قریشی ، محمد یونس ذکی قریشی معتمدین نے قریش برادری ( مسلم قصائی ) افراد کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اس سروے میں اپنے تمام افراد خاندان سے متعلق پارٹ بی سلسلہ نمبر 6 پر پسماندہ طبقہ ’ قریشی ‘ درج کرائیں جو کہ ریاستی حکومت کے تحفظات کے مطابق BC(E) میں اور مرکزی حکومت کے تحفظات کے مطابق OBC میں شامل کئے جاتے ہیں ۔ نیز خاندان کے سرپرستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے افراد خاندان کے نام اپنے دستاویزات جیسے آدھار کارڈز ، راشن کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ اور تعلیمی اسنادات کے مطابق صحیح درج کروائیں ۔۔