سرور نگر منڈل کے سینکڑوں نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

شمس آباد 17 اگسٹ (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم کے موضع سرور نگر منڈل کے علاقہ بھگت سنگھ نگر کے مسلم نوجوانوں نے اسد، واجد اور حمید کی قیادت میں تقریباً 200 سے زائد مسلمانوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر ناگیندر گوڑ ضلع ٹی آر ایس صدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے۔ 19 اگسٹ کو سروے کروایا جارہا ہے جس میں عوام کو ان تمام تفصیلات سے عہدیداروں کو واقف کروانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ حکومت اقلیتوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کے لئے بھی سنجیدہ ہے اور اقلیتوں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے بھی منظوری کا اعلان کیا گیا۔ کے چندرشیکھر راؤ فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو مثالی بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ محمد عبدالمقیت ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت ریاست کی ترقی کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے اور کئی اسکیمات کو متعارف کررہی ہے جس سے متاثر ہوکر تقریباً 200 سے زائد نوجوان پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور آئندہ بھی مزید افراد کی شمولیت کا امکان ہے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے کارکن بھی موجود تھے۔