سرنگ دھماکے میں دو پولس ملازمین کی موت

قندھار۔5ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے صوبہ قندھار میں منگل کے روز ایک بارودی سرنگ دھماکے میں دو پولس ملازمین کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ یہ اطلاع ایک مقامی اہلکار نے آج دی ہے ۔ ضلع کے ہیڈ امیر زلمے نے ژنہوا نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع ژری کے حوض مدد علاقے میں منگل کی دیرشام کو پیش آیا، جس میں پولس کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ انہوں نے اس دھماکہ کیلئے طالبان جنگجوؤں کو ذمہ دار قرار دیا۔نیشنل اوشنک اینڈ ایٹموسفرک ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ نیو کیلیڈونیہ اور وانواتو سمندری ساحل پر ایک سے تین میٹر بلند لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے ۔