نئی دہلی۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کی سرمایہ پالیسی کے تعلق سے عالمی کمپنیوں کی جانب سے تشویش اور فکرمندی کے درمیان اپنے تمام فروغ اور باہمی سرمایہ کاری معاہدوں کا جائزہ لے رہا ہے ۔ تاحال ہندوستان نے مختلف ممالک کے ساتھ اس طرح کے 83 معاہدوں پر عمل کیا ہے ۔ وزیر تجارت و صنعت آنند شرما نے یہاں ایک تقریب میں کہا کہ ہمارے پاس موجودہ طورپر اس طرح کے 83 معاہدے ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے کیونکہ ان معاہدوں پر عمل آوری کے دوران کچھ سبق ملے ہیں
اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بعض نوعیت کی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے ۔ بڑی بیرونی ٹیلی کام کمپنیوں جیسے ٹیلی نار ، سسٹیما اور اتصلات کی جانب سے ان معاہدوں پر عمل آوری کا حوالہ دیتے ہوئے شرما نے کہا کہ یہ کمپنیاں سرکاری ایجنسیوں جیسے آر بی آئی اور ایف آئی پی بی کی طرف سے جامع تنقیح کے بعد معاہدوں میں شامل ہوئی ہیں۔ 2012 ء میں سپریم کورٹ کی جانب سے بعض ٹیلیکام لائسنسوں کی منسوخی پر بیرونی کمپنیاں بین الاقوامی کمپنیاں ثالثی کیلئے رجوع