سرمایہ کاروں‘ ڈاکٹرس ‘ ماہرین اور ٹاپ اسٹوڈنٹس کو یواے ای میں دس سال کا رہائشی ویزا کی پیشکش

سرمایہ کاروں کے لئے سوفیصد مالکانہ حق‘ دس سال کا رہائشی ویزا سرمایہ کاروں ‘ پیشہ وار لوگوں اور خاندان والوں کے منجملہ ٹاپ طلبہ کے لئے
ابوظہبی۔

اپنے موقف میں بہتری لانے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اتوار کے روز ایک ایسا فیصلہ لیا ہے جس میں پیشہ وارانہ ماہرین‘ اور سرمایہ کاروں کو دس سال کا طویل مدت رہائشی ویزا فراہم کیاجائے گا۔ اس سے دنیا بھر کے ٹاپ ماہرین کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

مذکورہ فیصلہ کابینہ کے ایک اجلاس میں لیاگیا جو اتوار کے روز منعقد ہوا تھا او راس کی نگرانی شیخ محمد بن الراشد المختوم نے کی جو کہ نائب صدر و وزیراعظم یواے ہی اور دبئی کا حکمران ہیں ۔

نئے قوانین کو کابینہ نے اتوار کے روز صدراتی محل میں منعقدہ اجلاس کے دوران منظوری دیدی ہے۔

لفٹنٹ جنرل شیخ سیف بن الزائد النہیان ا ور شیخ منصور بن زائد النہیان اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔نئے ویزانظام سے توقع ہے کہ سرمایہ کار متاثرہونگے اور بڑی پیمانے پر ملک کی معیشت میں بھی سدھار ائے گا۔