وارانسی ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈوں کے بیوپاری اور اُسکے برادر نسبتی کو چار افراد نے سرعام اپنی شراب نوشی کیخلاف اعتراض کرنے پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے آج کہا کہ سرناتھ کے راج ناہیا میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ بسنت یادو اور اُس کا رشتے دار 32 سالہ راجیش گزشتہ رات انڈے بیچ رہے تھے کہ چار لوگوں نے اُن کے روبرو بنچ پر بیٹھ کر شراب پینا شروع کردیا۔ جب دونوں نے اعتراض کیا تو چاروں کے ساتھ بحث ہوئی بعدازاں گولی ماردی گئی۔