حیدرآباد۔/18 اپریل، ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے ضلع راجنا سرسلہ میں نو قائم شدہ کالج کے لئے باقاعدہ 61 جائیدادوں کے علاوہ آؤٹ سورسنگ بھرتیوں کے تحت 42جائیدادوں کو منظوری دی ہے۔ ریاستی حکومت نے دو ہفتہ قبل اس کالج کو انتظامی منظوری دی تھی۔ محکمہ امداد باہمی اور زراعت کی تجاویز کی بنیاد پر 61 باقاعدہ جائیدادوں کی منظوری سے اتفاق کیاگیا تھا۔ ان جائیدادوں میں پروفیسر کی 3، اسوسی ایٹ پروفیسر کی 36، لیاب اسسٹنٹس کی 13، اسوسی ایٹ ڈین کی ایک، ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی ایک، سینئر اسسٹنٹ کی 2، جونیر اسسٹنٹ ؍ ٹائپسٹ کی ایک، سینئر لائبریری اسسٹنٹ، جونیر لائبریری اسسٹنٹ اور اسٹور کیپر کی ایک ایک جائیداد منظور کی گئی ہے۔ آؤٹ سورسنگ بھرتیوں کیلئے منظور 42جائیدادوں میں فیلڈ اسسٹنٹس کی 3 ،7 اٹنڈرس کی 21، اسٹینو کمپیوٹر آپریٹر کی ایک اور ڈرائیورس کی 3جائیدادیں شامل ہیں۔