سرزنش کی نوٹس انتقام کی درخواست : جیٹلی

نئی دہلی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس پر چیف جسٹس آف انڈیا کی سرزنش کی درخواست پیش کرنے پر اسے کانگریس کا انتقام پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھمکیاں دینے کی حکمت عملی اپنارہی ہے۔ اس کی یہ درخواست انتقامی درخواست ہے۔ وہ جج بی لویا کی موت پر بے نقاب ہوچکی ہے۔ اس کی سازش اور دروغ بیانی کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پرا لزام عائد کیا کہ وہ سرزنش کی تحریک کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔ 6 سیاسی پارٹیوں نے اس کو یہ ہتھیار حوالے کیا ہے۔ سرزنش کی درخواست پر 64 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط ہیں۔