سردی کی لہر جاری رہنے کی توقع

حیدرآباد۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ، ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں سرد موسم کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دن تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا۔ رائلسیما اور تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ آئی۔آروگیہ ورم میں سب سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس رہا ۔ تلنگانہ میں بھی ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت معمول سے کم تھا۔ عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔