حیدرآباد 23جنوری (سیاست نیوز)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے ۔ عادل آباد کے ایجنسی علاقہ میں درجہ حرارت 7،اے پی کے وشاکھاپٹنم کے لمباسنگی میں 7،منی مالورو میں 10 ،چنتاپلی میں ،پاڈیرو میں 15ڈگر ی سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔