سردی کا زمانہ اور اون کا استعمال

سردی کا زمانہ آتے ہی بازاروں میں اونی کپڑوں سویٹروں اور جرسیوں کی فروخت شروع ہوجاتی ہے ۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ اون سردی کو روکنے کا ایک بہت اہم اور خوبصورت ذریعہ ہے ۔ بچو! آپ کی رنگ برنگی جرسیاں،سویٹر اور لڑکیوں کیلئے گرم فراک اور اسکارف کس چیز سے تیار ہوتی ہیں۔
اور آپ کی اسکول کے یونیفارم سے میچ کھاتی جرسی کس دھاگے سے تیار ہوتی ہے۔ یہ بات آپ اچھی طرح جانتے ہو ںگے کہ یہ اون سے تیار ہوتے ہیں لیکن بچو! کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ اون کہاں سے آتا ہے اسے کیسے حاصل کیا جاتا ہے اور کس طرح یہ اس لائق ہوتا ہے کہ اس کے کپڑے جرسی یا سویٹر تیار کئے جاسکیں؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اون کہاں سے آتا ہے اور کیسے تیار کیا جاتا ہے۔ بچو اون بھیڑ اور بکریوں کے بالوں سے حاصل کیا جاتا ہے اردو جامع انسائیکلوپیڈیا میں لکھا ہے کہ پالو بھیڑوں کی پشم کے ریشے کو اون کہتے ہیں۔ اون گرم اس لئے ہوتا ہے کہ یہ اپنی خاص خصوصیت کی وجہ سے ہوا کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔