کولکتہ ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس جنرل سکریٹری مکل رائے سے آج سی بی آئی نے لگ بھگ 5 گھنٹے پوچھ تاچھ کی جو کروڑہا روپئے کے سردھا چٹ فنڈ سے متعلق ہے، جس کے بعد انہوں نے کہا کہ سچائی کو ضرور ظاہر ہونا چاہئے اور یہ کہ غریبوں کو انصاف سے محروم نہ کیا جائے جنہوں نے اپنی رقم اس کمپنی میں مشغول کردی۔ سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ ٹی ایم سی لیڈر کو دوبارہ طلب کیا جائے گا لیکن ان کی حاضری کی تاریخ کا ابھی فیصلہ کیا جانا ہے۔
کالا دھن کیس :معین قریشی کی طلبی
نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)متنازعہ بزنس مین معین احمد قریشی کو آج دہلی کی عدالت نے انکم ٹیکس محکمہ کے دائر کردہ کالادھن کیس میں بطور ملزم طلب کیا ۔ قریشی نے مبینہ طو رپر اپنی لگ بھگ 20 کروڑ روپئے کی آمدنی کا انکشاف نہیں کیا ہے۔